Dastaar Bandi Huffaz Karam.2019

 مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن گرمٹکال کے وسیع میدان میں عظیم الشان پیمانے پر جلسہ تکمیل حفظ قرآن ودستاربندی کا انعقاد عمل میں آیا جس میں تنویر ملت حضرت العلامہ مولانا سید شاہ تنویر ہاشمی صاحب قبلہ بیجاپور وترجمان قادریت شہزادہ حضور غوث الاعظم دستگیر حضرت العلامہ مولانا حافظ سید شاہ رضوان پاشاہ قادری لا ابالی صاحب قبلہ حیدرآباد وخطیب اہلسنت حضرت العلامہ مولاناحافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی صاحب قبلہ سرپرست مدرسہ ھذا وحضرت العلامہ مولانا حبیب عبدالرحمن صاحب قبلہ سرپرست مدرسہ ھذا وصدر جلسہ نے حافظ قرآن کی عظمت وفضیلت قرآن کا مقام ومرتبہ دینی مدارس کی اہمیت وضرورت اصلاح معاشرہ قرآن وسنت کی اتباع اور اہلبیت کی عظمت ومحبت کے عنوانات سے بصیرت آفروز پرمغز فکر انگیز خطابات سے سامعین میں موجود علمإ کرام اٸمہ عظام دانشوران قوم وملت مرد وخواتین کے ہزاروں تعداد کے دلوں کو مجلہ ومصفہ فرمایا عامة الناس نے علماٸے کرام کے پر مغز بصیرت آفروز خطابات سے محفوظ ومسحور ہوتے ہوٸے نعرہ تکبیر نعرہ رسالت ونعرہ حیدری کی صداٶں سے مدرسہ کی فضا کونجتی رہی جلسہ کا اختتام صلوة وسلام اور رقت انگیز دعا کے ساتھ ہوا۔
اخیر میں انتظامی کمیٹی مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن نے تمام شرکإ جلسہ علماۓ کرا مشاٸخین عظام اٸمہ مساجد دانشوران قوم وملت مرد وخواتین کے سیکڑوں تعداد اور جنہوں نے بھی دام درھم سخن اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں تعاون فرمایا ہے تہ دل سے انکا شکریہ ادا فرمایا اور آٸیندہ بھی اس طرح کا تعاون فرمانے کی درخواست کی